بھٹکل24؍نومبر (ایس او نیوز)انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے صد سالہ جشن کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،اور اس کی ایک کڑی کے طور پر مورخہ 29نومبر کوشب 8.30بجے انجمن گراؤنڈ میں اطراف کے اسکولوں اور کالجوں کی طلباء کے مابین مختلف مقابلے منعقد ہونے والے ہیں۔
انجمن دینیات بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق اس اجلاس کی صدارت جناب جوکاکو عبدالرحیم صاحب صدر انجمن کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مفتی محمد اسلم صاحب رشادی قاسمی ، بانی و مہتمم جامعہ غیث الہدیٰ بنگلورو اور مہمان اعزازی کے طورپرمولانا شکیل احمد ندوی مہتمم مدرسہ رحمانیہ ،امام وخطیب و قاضی جماعت المسلمین منکی شریک ہونگے۔
بتایا گیا ہے کہ اس محفل میں طلبہ کے مابین کوئز ، حمد اوربرجستہ تقریری مقابلوں کے علاوہ بچوں کے مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔عوام سے اس جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔